*ترکی کی دہشت گردوں کے خلاف کازروائیاں جاری رہیں گی، وزیر اعظم ترکی*
طرح طرح کے بیانات جاری کرنے والوں کا مؤقف ہمارے لیے وقعت نہیں رکھتا، اصل چیز ترکی میں امن و امان ، اتحاد ویکجہتی ہے : بن علی یلدرم
08.10.2016 ~ 08.10.2016
وزیر اعظم بن علی یلدرم کا کہنا ہے کہ فرات ڈھال آپریشن سمیت تمام تر فوجی کاروائیوں کا مقصد دہشت گردی کی بلا سے نجات پانا ہے۔
اندرون ملک PKK اور بیرون ملک داعش، وائے پی جی، پی وائے ڈیء دہشت گرد عناصر کے خلاف ترکی کے پر عزم طریقے سے اپنی جنگ کو جاری رکھنے کی وضاحت کرنے والے جناب یلدرم نے بتایا کہ فرات ڈھال آپریشن پر عمل در آمد جاری رہے گا۔
اس حوالے سے طرح طرح کے بیانات جاری کرنے والوں کا مؤقف ہمارے لیے وقعت نہیں رکھتا، اصل چیز ترکی میں امن و امان ، اتحاد ویکجہتی ہے۔
انہوں نے استنبول میں ایک فوجی لاجسٹک بحری جہاز کو سمندر میں اتارنے کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ بغاوت کی کوشش کے خلاف ترک قوم نے عقل سلیم سے کام لیا اور اس کوشش کو ناکام بنا ڈالا۔
No comments:
Post a Comment