*سنی اتحاد کونسل کا 2 نومبرکو دھرنے میں شرکت کا اعلان*
اکتوبر 31, 2016Published in پنجاب پیر, 31 اکتوبر 2016 13:05
چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا
سُنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اعلان کیا ہے کہ سُنی اتحاد کونسل 2 نومبر کو اسلام آباد کے دھرنے میں بھر پور شرکت کرے گی، حکومتی رکاوٹوں کو پاش پاش کرکے اسلام آباد پہنچیں گے۔
صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ حکومت راستے بندکرکے دھرنے کو روک نہیں سکتی، حکمران ملک میں خانہ جنگی کا ماحول پیدا نہ کریں، سیاسی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ اورعمران خان کے گھرکا محاصرہ غیر جمہوری طرز عمل ہے، حکومت سے فائنل میچ کے لیے تیاری کر لی ہے ۔
کرپٹ حکمرانوں سے نجات کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔
چیرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ تمام کشتیاں جلاکر اسلام آباد کا رُخ کریں گے، سنی اتحاد کونسل نے 2 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے دھرنے میں شرکت کے لیے ملک بھر کے کارکنوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں، شریف خاندان نے پیسے کے زور پر ملک کویرغمال بنا رکھا ہے، پرویز رشید کے استعفے کے بعد مزید استعفے بھی آئیں گے۔
No comments:
Post a Comment