Wednesday, 12 October 2016

*داتا دربار کو غسل دینے کی روح پرورتقریب*



داتا گنج بخش کے نو سو تہترویں سالانہ عرس پر مزار مبارک کو پچاس من سے زائد عرق گلاب سے غسل دے دیا گیا،اس موقع پر معروف ثناء خوانوں نے بارگاہِ رسالت میں گلہائےعقید ت پیش کیا۔حضرت علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے دربار کو غسل دینے کی تقریب داتا دربار کمپلیکس میں ہوئی اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار،صوبائی وزراء سمیت ہزاروں عقیدت مندوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی، تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری رفع الدین سیالوی جبکہ معروف نعت خواں مرغوب احمد ہمدانی نے نعت رسول مقبول پیش کی۔وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر نے مزار شریف کو غسل دیا اور مزار پر چادریں چڑھائیں غسل کی تقریب کے بعد ملک کی ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔تقریب کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اسلام پیار،محبت اور بھائی چارے کا دین ہے حضرت داتاگنج بخش علی ہجویری نے امن کاپیغام دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ منفی قوتیں ملک کی ترقی نہیں چاہتیں ہم ترقی کی راہ میں آنے والی ہر رکاوٹ کو دورکردیں گے سب کو ملک کی خدمت عبادت سمجھ کر کرنی چاہیے۔

No comments:

Post a Comment